میں نے اپنی عزت نفس کا تحفظ کیا، کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا: چوہدری نثار

میں نے اپنی عزت نفس کا تحفظ کیا، کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا: چوہدری نثار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں نے کسی کی چاپلوسی نہیں کی، نواز شریف کے ساتھ 34 سال ایمانداری سے رہا۔

چوہدری نثار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کے کھڑا نہیں ہوسکتا، میں نے اپنی عزت نفس کا تحفظ کیا ہے، میں کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا: چوہدری نثار 
   

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ پوری زندگی سیاست نہیں آپ کی خدمت کی ،الیکشن کے وقت یہ تقاریر کوئی کھیل تماشا نہیں ہوتا، سیاست کا رول شفاف ہوتا ہے جبکہ میں اس حلقے کے عوام کو جوابدہ ہوں ،35 سال پہلے جو پودا لگایا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار
    

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار نے کہا تھا کہ وہ کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں