آرمی چیف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا
   

آذربائیجان کے سفیر نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملات طے پا گئے، کیسز واپس لینے کا فیصلہ
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں