الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا: فاروق ستار

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا: فاروق ستار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ عدالتیں کسی کو لیڈر نہیں بناتیں، لیڈر کارکنوں کی وجہ سے بنتا ہے، یہ مائنس ون نہیں بلکہ مائنس ایم کیو ایم فارمولا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا، مجھ سے پتنگ چھین کر کسی اور کو دی گئی۔ انہوں نے فیصلے کو پری پول دھاندلی قرار دیدیا۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سپریم کورٹ جانے اور الیکشن کے بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں: چوہدری نثار
  

23 اگست کو ایم کیو ایم کو بچا کر مہاجروں کے اتحاد کا بیڑا اٹھایا، یقین ہے کہ عوام کے دل میں میری عزت اور محبت ہے۔ میں کنوینر رہوں یا نہ رہوں ، عوام کا اعتماد رہے گا، ہمیں عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا نے شمالی کوریا کو مزید معاشی پابندیوں کی وارننگ دیدی
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں