پشاور دھماکے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پشاور دھماکے میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق
کیپشن: دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت کا ملبہ گرنے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

پشاور: پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کے قریب ہوٹل میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہوٹل کے کمرہ نمبر 408 میں ہوا جس کے بعد ہوٹل کی چوتھی اور پانچویں منزل پر آگ لگ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت کا ملبہ گرنے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے 8 اراکین اسمبلیوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں

ریسکیو و امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا اور جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق بتانا قبل ازوقت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ

سی سی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھے جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔قاضی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں