اڈیالہ جیل کی صفائیاں پرویز مشرف کیلئے ہو رہی ہیں ، کیپٹن (ر) صفدر

اڈیالہ جیل کی صفائیاں پرویز مشرف کیلئے ہو رہی ہیں ، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران  کہا کہ ہے اڈیالہ جیل کی صفائیاں پرویز مشرف کیلئے ہو رہی ہیں۔
 کیپٹن صفدر نے کہاہم نے ساری جیلیں دیکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب صفائیاں مشرف کیلئے ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'جے آئی ٹی کے پول کُھل رہے ہیں، واجد ضیا کو جواب دینا پڑے گا'


 خیال رہے کہ کل 11 اپریل کو احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کسی خاص مہمان کی آمد کے لئے اڈیالہ جیل کی صفائی کی خبریں چل رہی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اڈیالہ والوں کو کیسے پتہ چلا کہ کوئی آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ شائع کرے ،پرویز رشید


 نواز شریف نے جواب دیا کہ چھ ماہ کی مدت ٹرائل مکمل کرنے کے لیے نہیں سزا دینے کے لیے تھی ابھی بھی آپ دیکھ لیں میرے دائیں بائیں وہ لوگ نہیں بلکہ کمیٹڈ لوگ ہوتے ہیں۔چوہدری نثار سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا چوہدری نثار کے بارے میں قوم سب جانتی ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں