امریکہ نے کینیڈا کی گاڑیوں پر محصول عائد کرنے کی دھمکی دے دی

امریکہ نے کینیڈا کی گاڑیوں پر محصول عائد کرنے کی دھمکی دے دی
کیپشن: Image by Business Insider

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر دباوءڈالا ہے کہ وہ امریکی درآمدات پر عائد محصولات پر نظر ثانی کرے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے گاڑیوں پر اضافی محصول عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے مابین، شمالی امریکہ آزاد تجارت معاہدے نافٹا کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور شرکاءاگست کے آخر تک ایک بنیادی اتفاق رائے کے حصول کے متمنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میکسیکو کے ساتھ مذاکرات بخوبی انجام پا رہے ہیں۔ تاہم کینیڈا کے محصولات اور تجارتی رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں اور کسی اتفاق رائے کے عدم حصول کی صورت میں امریکہ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں