بھارتی بیس بال ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی

بھارتی بیس بال ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستانی شائقین کھیل کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے اور بھارتی بیس بال ٹیم نے دورہ پاکستان پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت بیس بال فیڈریشن کے حکام کی تائیوان میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن
صدر بیس بال فیڈریشن فاخرشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی انڈر12ٹیمیں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں اور پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کی دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی جس میں بھارتی فیڈریشن نے دورہ پاکستان پررضامندی ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

خیال رہے کہ عرصہ دراز سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ماند پڑچکی ہیں اور مید کی جارہی ہے کہ آنے والی حکومت دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے حوالے سے کام کرے گی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی دورہ پاکستان کے کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں