ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

نئی دہلی :پاکستانیوں کی ’بھابھی‘ کے نام سے جانی جانیوالی قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جو کہ ان دنوں امید سے ہیں کی ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یو ں کہ حاملہ ہونے کے باوجود ثانیہ مرزا اپنے آپ کو ٹینس کے میدان سے دور نہیں رکھ پائیں اور ریکٹ پکڑ کر کورٹ کا رخ کرلیا۔ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں بہنیں ٹینس کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں بہنیں ٹینس کھیلتی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی

f5acea579b20bf070ef22d60471b9e44

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا،” جلد ماں بننے جا رہی ثانیہ سے کچھ گیند ہٹ کروا رہی ہوں“۔ ویڈیو میں ثانیہ کے والد عمران مرزا بھی نظر آرہے ہیں۔خیال رہے کہ ثانیہ حاملہ ہیں اور لوگ انہیں اس وقت میں بھی ایکٹو دیکھ کر خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپرئیر گروپ آف کالجز کا مقصد بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان

عام طور پر مانا جاتا ہے کہ حاملہ خواتین کو اس حالت میں بھاگ دوڑ ، کھیل کود نہیں کرنا چاہئے۔ مگر ثانیہ مرزا ایسا نہیں مانتی۔ بین الاقوامی سطح کی اس کھلاڑی نے پریگنینسی کے تیسرے ٹیمیسٹر میں ٹینس کھیل کر مثال پیش کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں