اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے: عمران خان

اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 131 میں پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں، 25 جولائی کو اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو نئے پاکستان کی صبح ہو گی، اقتدار میں آکر غریب طبقے کو اوپر لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہذب معاشرے کی بنیاد انصاف پر رکھی جاتی ہے، جس قوم میں انصاف ہو وہ اوپر جاتی ہیں، جس قوم میں قانون کی بالا دستی ہو وہ ترقی کرتی ہیں، قانون کی بالادستی میں طاقتور اور کمزور سب یکساں ہوتے ہیں۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روز گار دیں گے، ملک بھر میں 50 لاکھ سستے گھر بنائیں گے، اقتدار میں آکر پاکستان سے پیسہ اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات
  

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چین نے 30 برسوں میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، جبکہ پاکستان میں حکمرانوں نے ملک کو مقروض کر دیا، یہاں پاکستان میں انصاف کے حصول کیلئے پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ مسلمان ایک ہزار سال تک دنیا میں سپرپاور بنے رہے، پاکستان کے عوام میں شعور آگیا ہے، اچھے اور برے کی تمیز نہ رکھنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کی نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والوں کو وارننگ
 
  انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کل دھواں دھار پریس کانفرنس کی، انہوں نے کہا سب کارکنوں کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔ ایئرپورٹ جانیوالوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں، ن لیگی کارکن جس کا ضمیر زندہ ہے وہ کل ایئرپورٹ نہیں جائے گا۔ باپ بیٹی آرہے ہیں ہاتھ ہلاتے ہوئے جیسےبڑا معرکہ مارا ہے، پہلے چوری اور پھر سینہ زوری۔

ن لیگ نے پنجاب میں 6 مرتبہ حکومت بنائی، ن لیگ نے 20 سالوں میں ایک ہسپتال نہیں بنایا، نواز شریف 300 ارب روپے چوری کرکے باہر لے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں