عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ناراض پی ٹی آئی کے دیرینہ ساتھی اور عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک کی مہلت
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دیرینہ ساتھی اور عمران خان کے رشتہ دار شاہ زید خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شاہ زید خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کارکن کی کوئی جگہ نہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ تبدیلی اور میرٹ کہاں ہے جس کی پی ٹی آئی دعویدار تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اس بار وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی، شرجیل میمن
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جنہیں انکی سابق جماعتیں کرپٹ کہتی رہیں۔ عمران خان نے نئے پاکستان کے لئے پرانے میٹریل اور مستریوں کا انتخاب کیا ، ن لیگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزم عمران کی اپیل خارج کر دی

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وکیل تبدیل کرنے سے دن گزر سکتے ہیں لیکن قسمت نہیں۔شاہ زید خان کی جانب سے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر جیتنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں