نااہلی کیس : شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

نااہلی کیس : شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ کل سنایا جائیگا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید نااہلی کیس کے جلد فیصلے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دو ماہ سے محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ملکی تاریخ میں اس بار سب سے زیادہ ووٹ لوں گا: شیخ رشید

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کا شیخ رشید کی اہلیت پر براہ راست اثر ہو گا۔ حلقہ کی عوام جلد فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، پانچ سال سے انصاف کیلئے دربدر ہو رہا ہوں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں