آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توباضابطہ اعلان کروں گا، چوہدری نثار

آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توباضابطہ اعلان کروں گا، چوہدری نثار
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپنی پوری زندگی میں شیرکے نشان کیلئے درخواست نہیں دی، آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت کررہا ہوں،آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توباضابطہ اعلان کروں گا۔مجھے علم نہیں مریم اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں۔


ایک انٹرویومیں چوہدری نثار نے کہاکہ آئین اور قانون کی بات کرنے والوں کوپارٹی آئین کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔پارٹی آئین میں پارٹی قائد کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔پارٹی میں صدر کاعہدہ ہویا کوئی اور عہدہ ہو کوئی بھی عہدہ تاحیات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اور دوستوں نے بھی پارٹی کی ایک ایک اینٹ لگائی۔ آج وہ دوست بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں۔چوہدری نثار نے کہاکہ پارٹی میں مجھے موجودہ حالات تک پہنچانے کی وجہ ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازصرف نوازشریف کی بیٹی ہیں۔پارٹی کے اندرموروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔یہ بات پہلے بھی کہی ہے آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ مجھے علم نہیں مریم اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں۔