ترکی میں 300 مزید مشتبہ افراد گرفتار کرنے کا حکم،211 فوجی اہلکار بھی شامل

ترکی میں 300 مزید مشتبہ افراد گرفتار کرنے کا حکم،211 فوجی اہلکار بھی شامل
کیپشن: ناکام فوجی بغاوت کی چھان بین کے سلسلے میں ان گرفتاریوں کا حکم دیا گی...تصویر بشکریہ اے ایف پی

انقرہ:ترکی نے 211 فوجی اہلکاروں سمیت مزید 300 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک استغاثہ نے300 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اوربتایا گیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کی چھان بین کے سلسلے میں ان گرفتاریوں کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

ان افراد پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ جولائی 2016 ءمیں اس ناکام بغاوت کے پیچھے امریکہ میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کارفرما تھی۔ جن افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ان میں سے211 گیارہ فوجی اہلکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں