ہتک عزت کے تحت قانونی درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں: مریم اورنگزیب

ہتک عزت کے تحت قانونی درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں: مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب میں شکایت کی تصدیق کا ایک طریقہ کار موجود ہے، عالمی طور پر یہ پیغام دیا گیا کہ ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب احتساب ادارے پر برس پڑیں، کہا چیئرمین نیب نے جھوٹ پر مبنی ایک خبر پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا، عالمی طور پر یہ پیغام دیا گیا کہ ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ کر رہا ہے، ادارے کی جانب سے ایک شخص، ایک جماعت اور ایک صوبہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہتک عزت کے تحت قانونی درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس ملک میں نواز شریف کے علاوہ کسی فوجی اور سیاسی حکمران کو دہشتگردی کے خاتمے کی ہمت نہیں ہوئی، کب تک ملک میں وزیراعظم اور وزیر ڈر کر استعفے دیتے رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوام غلط فیصلے کو ووٹ کی طاقت سے بدل دیتے ہیں: مشاہد حسین
 انہوں نے مزید کہا کہ لاڈلوں کو بری کر دیا جاتا ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور دھرنے دیئے، ساڑھے 4 سال سے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگا ہے۔ نواز شریف احتساب عدالت میں 70 بار پیش ہوچکے، پنجاب جیسی ترقی خیبرپختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی، عمران خان 5 سال صرف الزام تراشی کے راستے پر چلے۔ حکومت کے پاس 31 مئی تک کام کرنے کا مینڈیٹ ہے، 4 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین گول کیپر منصور احمد انتقال کرگئے
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں