پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین گول کیپر منصور احمد انتقال کرگئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین گول کیپر منصور احمد انتقال کرگئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین گول کیپر منصور احمد انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

منصور احمد کو صبح طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے۔

مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منصور احمد کی طبیعت پھر بگڑ گئی
 خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کر رہا ہے، ان کے دل میں 7 سٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں جبکہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دے رکھا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تاریخی ٹیسٹ میچ،آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
 یاد رہے کہ منصور احمد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملاقات کی تھی اور منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ منصور احمد نے بھارت سے بھی درخواست کی تھی کہ ان کو علاج کی سہولیات دی جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں