سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کیلئے معطل کردیا

سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کیلئے معطل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

کولمبو:سری لنکا کے صدر نے اپنی پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے لئے معطل کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے غیر متوقع طور پر فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے لئے معطل کرتے ہوئے غیر فعال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 15 اپریل ہو گا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومتی حکم نامے میں میتھری پالا سری سینا کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک کے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے ، جس کا اطلاق گزشتہ رات گئے سے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:باکسنگ کِنگ رِنگ میں اترنے کیلئے تیار ، عامر خان نے پریکٹس شروع کر دی

سری لنکن صدر کی جانب سے یہ اقدام ان کے اور یونٹی حکومت کے وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کی جنگ کے بعد سامنے آیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کی ’یونائیٹڈ نیشنل پارٹی‘ نے صدر میتھری پالا سری سینا کے ساتھیوں پر استعفوں کے لیے دباؤ بڑھا دیا تھا جبکہ قبل ازیں میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانِل وِکریماسنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز روز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کا نیب قوانین میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

6 وزراءنے سری لنکا کی مشکل میں گھری ہوئی حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اورمیتھری پالا سری سینا نے حالیہ تحریک عدم اعتماد میں رانِل وِکریماسنگھے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں