سعودی فلمی صنعت میں "بالی ووڈ " بھی شامل ہو گیا

سعودی فلمی صنعت میں
کیپشن: عرب نیوز

واشنگٹن:سعودی عرب کی فلمی صنعت سے فائدہ اٹھانے والوں میں ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ بھی شامل ہو گیا۔ امریکی میگزین ہالی وڈ رپورٹر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 3ہفتوں پر مشتمل دورہ امریکہ کے موقع پر ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان معاہدو ں کی بدولت سعودی مارکیٹ کے دروازے عالمی فلمی صنعت کیلئے چوپٹ کھل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک شروع ہو گیا

آئندہ برسوں کے دوران متعدد ممالک سعودی مارکیٹ سے فیض یاب ہوں گے۔ امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ سب سے زیادہ فائدہ ہالی ووڈ اٹھائے گا البتہ ہندوستانی فلمی صنعت جسے بالی وڈ کے نام سے جانا جاتا ہے بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مملکت میں ہندوستانی شہری کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ 40لاکھ سے زیادہ برصغیر کے لوگ بالی وڈ سے لطف اٹھائیں گے۔ امریکی میگزین نے توجہ دلائی کہ جس طرح امارات میں ہندوستانی اپنے یہاں بننے والی فلموں کے دلدادہ بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے دوسری شادی کرلی

امارات میں ہندوستانی آبادی کا تناسب 26فیصد کے لگ بھگ ہے وہاں نئی ہندوستانی فلم سینما گھروں میں 8ہفتوں سے زیادہ دھوم دھام سے چلتی رہتی ہے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب میں ہندوستانی فلموں کی مقبولیت کی توقعات کی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب میں سینما گھر میں پہلا شو 18اپریل کو ہو گا۔ امریکی فلم بلیک پنتھر مملکت میں دکھائی جانے والی پہلی فلم ہو گی۔