شقی القلب سعودی شہری نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

شقی القلب سعودی شہری نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا
کیپشن: العریبیہ

سعودی عرب میں  شقی القلب شہری  نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ بدھ کو علی الصباح شمال مشرقی گورنری الخفجی میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب میں سڑکوں کی صفائی پر معمور بنگلادیشی راتوں رات ارب پتی بن گیا

سعودی میڈیا کے مطابق مشرقی علاقے کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے ایک شخص نے پولیس کو ٹیلیفون پر بتایا کہ دو میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- پاکستانی لڑکا لڑکی نے نئے طریقے سے شادی کرکے سعودی عرب کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی

پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش قبضے میں لینے کے ساتھ اس کےقاتل شوہر کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقتولہ کی عمر تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہے۔