سراج الحق کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

سراج الحق کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو / بشکریہ جماعت اسلامی آفیشل فیس بک

لاہور: جماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔

 امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔پریس کانفرنس میں  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
   

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے،جماعت اسلامی اپنی وکٹ پر کھیلے گی اور ہم مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس صرف الیکشن کے لئے نہیں بلکہ تمام معاملات پرساتھ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب سب کاہواور پاناماپیپرزمیں شامل 4سو سے زائد افراد کا احتساب کیا جائے،اسمبلیوں میں موجودہمارے ساتھی ملک وقوم کے لئے موثرکرداراداکریں گے،اگر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو اگلا قدم بھی اٹھاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی طرف سے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد
   

سراج الحق کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم اس طرح نہیں چل سکی جس طرح چلنی چاہیے تھی اور ریاستی اداروں نے امن قائم کرنے کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے،آج عوام کوہسپتالوں میں علاج اوردرسگاہوں میں تعلیم نہیں ملتی،کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے۔ جماعت اسلامی مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی اور اپنی وکٹ پر کھیلے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں