لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : صوبائی دارلحکومت میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز آج شام لندن سے لاہور پہنچ رہے ہیں اور ان کو گرفتار کرنے کیلئے نیب نے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے جبکہ انہیں طیارے کے اندرسے ہی حراست میں لے لیا جائے گا اور راولپنڈی منتقل کیا جائے گا تاہم اس صورتحال میں ن لیگی کارکنان بڑی تعداد میں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیر پورٹ کا رخ بھی کریں گے جس کے باعث صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور کی بیشتر شاہراوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیاہے جبکہ موبائل فون سروس بھی معطل کر نے کا اعلان کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں :- لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

واضح رہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھاہے جس میں لاہور کے ایئر پورٹ ، اندرون شہر ، شاہدرہ ، برقی ہڈیارا اور نواب کے علاقے میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ان علاقوں میں موبائل فون سروس دوپہر تین بجے سے رات 11 بجے تک بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :- بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، تاپسی پنوں