فیصل آباد میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد ہو گیا

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد ہو گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

فیصل آباد: مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے بہت مخالف ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان  اتفاق نہ ہونے کے برابر ہے ۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے الیکشن 2018 کیلئے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان پچھلے ماہ ہی کر دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے دوسری کئی سیاسی جماعتوں سے اتحاد بھی کیا ہوا ہے لیکن دونوں جماعتوں کے بڑوں نے آپس میں اتحاد نہیں کیا لیکن 

  فیصل آبادسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 117  میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کے مابین دلچسپ اتحاد ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی والدہ کو استقبال سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا گیا
   

فیصل آباد میں نور پور کے علاقے میں ’امن گروپ ‘ نے  قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے اُمیدوار راجہ ریاض احمد اور صوبائی حلقے میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مہر حامدرشید کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت شروع کر دی ہے۔ اس دلچسپ ''سیاسی اتحاد'' کے تحت اس علاقہ میں جو فلیکسز آویزاں کیے گئے ہیں ان پر پی ٹی آئی کے اُمیدوار راجہ ریاض احمد اور مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مہر حامد رشید کی انتخابی نشانات کے ساتھ اکٹھی تصاویر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ٹارگٹ دیدیا
    

لیگی امیدوار حامد رشید نے بتایاکہ  میں اور رانا افضل شیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں۔ انتخابی مہم بھی چلارہے ہیں اور امن گروپ کا یہ ذاتی فیصلہ ہے ، کوشش کی ہے کہ ایم این اے کی نشست کیلئے بھی راضی کرلیں لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، مجھے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں مشترکہ بینر بھی آویزاں کردیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں