تحریک انصاف کے جلسے 23 جولائی تک جاری رہیں گے: عمران خان

تحریک انصاف کے جلسے 23 جولائی تک جاری رہیں گے: عمران خان
کیپشن: image by facebook

صوابی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ ہاتھ کر دیا ، لاکھوں افراد کے استقبال کا بتایا اور تعداد ہزاروں میں بھی نہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ آپ پاکستان واپس آئے لاکھوں افراد آپ کا استقبال کرنے کیلئے ائیر پورٹ آئیں گے لیکن جب وہ واپس آئے تو تعداد ہزاروں میں بھی نہ تھی۔

مزید پڑھیئے:نواز، مریم کی گرفتاری کے بعد اسحٰق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری
 
 
انھوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو پاکستان کا فیصلہ کن الیکشن ہو گا، کچھ عناصر ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں ، نواز شریف کے بیٹے چھ سو کروڑ کے گھروں میں رہتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ میری پاکستان سے باہر کوئی جائیداد نہیں ، بیس برس تک کمائی کی اور پیسہ پاکستان لے کر آیا ، آصف زرداری بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔

شہباز شریف خوش ہے کہ اب اس کی باری آ گئی ہے ، کرپشن کی وجہ سے ملکی قرضوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ، 23 جولائی تک پی ٹی آئی کے جلسے جاری رہیں گے ۔