مشرف کی واپسی بارے چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے اپ ڈیٹ مانگ لی

مشرف کی واپسی بارے چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے اپ ڈیٹ مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق فوری اپ ڈیٹ لے کر جواب جمع کرانےکا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 'پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، عید الفطر پر اسٹاف کو چھٹیوں پر بھی جانا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل اور وکیل معظم بٹ عدالت میں پیش ہوں گے، ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے پرویز مشرف سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آنے کو تیار ہیں، عدالتی حکم کے باوجود تاحال پاسپورٹ بحال نہیں کیا گیا، پرویز مشرف پاسپورٹ بحالی پر پاکستان آجائیں گے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستانے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو کس بات کا تحفظ چاہیے، اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا، اتنا بڑا ملک ٹیک اوور کرتے وقت خوف نہیں آیا۔ عدالت نے باور کرایا کہ پرویز مشرف واپس نہ آئے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے، مذاکرات نہایت ضروری ہیں:بھارتی آرمی چیف
چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی، حکومت نے ہی مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا۔ عدالت نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلئے آج دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر سابق صدر نہ آئے تو قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے۔چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فوری اپ ڈیٹ لےکر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں