ہم کسی دربار پر نہیں جھکے، ہمارا دربار صرف جمہوریت ہے: خورشید شاہ

ہم کسی دربار پر نہیں جھکے، ہمارا دربار صرف جمہوریت ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم کسی دربار پر نہیں جھکے، ہمارا دربار صرف جمہوریت ہے۔

سید خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، ہم نہیں جھکے لیکن میاں صاحب میمو اسکینڈل یاد کریں بہت سی باتیں یاد آئیں گی۔ لگتا ہے میاں صاحب نے عمران خان کی روش اختیار کرلی ہے۔

قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہمارے ساتھ کام کرچکے ہیں، شیری رحمان کو امیدوار نامزد کر دیا ہے انھیں ووٹ دیں گے، ہمارے پاس 21 اور پی ٹی آئی کے پاس صرف 12 ارکان ہیں۔

 مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد کر دیا