نواز شریف نے مریم نواز کو متنازعہ انٹرویو کے حوالے سے بات کرنے پر روک دیا

نواز شریف نے مریم نواز کو متنازعہ انٹرویو کے حوالے سے بات کرنے پر روک دیا
کیپشن: مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ بولو..۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مریم نواز کو اپنے متنازعہ انٹرویو کے حوالے سے بات کرنے پر روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کلبھوشن یادیو ایک جاسوس سپاہی تھا اور میں بھی کہتا ہوں وہ جاسوس تھا:نواز شریف

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جب نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے صحافیوں غیر رسمی گفتگو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا نان سٹیٹ ایکٹر سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں ؟ ،جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پھر آپ نے ضرب عضب کن کے خلاف کیا؟۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف

سابق وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی کو فوراً اس موضوع پر بات کرنے اور بولنے سے روک دیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ بولو۔نواز شریف نے مریم کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپریشن ضرب عضب ختم ہو چکا ،اب آپریشن ردالفساد چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک متنازعہ انٹرویو دیا جس کی بناءپر پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے جبکہ بھارت اس ایشو کو بھرپور طریقے سے اچھال رہا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں