نواز شریف ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کو کہہ رہے ہیں: رانا ثناء اللہ

نواز شریف ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کو کہہ رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نئی بات نہیں کی، یہی باتیں رحمان ملک بھی کرچکے ہیں، ایسے حربوں سے نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں کی جاسکتی۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کو کہہ رہے ہیں، میں بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ نیب کی پریس ریلیز نواز شریف کی مقبولیت ختم کرنے کا طریقہ تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا، وزیراعظم
 انہوں نے مزید کہا کہ نادانوں نے نواز شریف کا بیان نہیں دیکھا صرف ذات پر تنقید کیلئے شور کیا، نواز شریف کی ذات کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ ہماری قوم اور فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کا الزام متفقہ طور پر رد کر دیا
 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف کے خلاف تیسرا حربہ استعمال کیا گیا ہے، اب قوم کو میاں نواز شریف نے سچائی بتانی ہے، وہ سچی بات کریں گے، منافقت نہیں کریں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں