مجھے غدار کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے :نواز شریف

مجھے غدار کہنے والا سب سے بڑا غدار ہے :نواز شریف
کیپشن: ایٹمی قوت بنا نا حب الوطنی ہے یا غداری؟سابق وزیر اعظم۔۔۔۔۔ فوٹو: فائل

بونیر:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  اپنے خلاف غدار ی کی باتیں کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت بنا نا حب الوطنی ہے یا غداری؟پاکستان سے ہمیشہ مخلصانہ محبت کی ہے۔مجھے غدار کہنے والا سب سے بڑا غدا ر ہے ۔

بونیر جلسے میں عوام سے خطاب کر تے ہوئے سابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کے پی کے حکومت کو خوب تنقید کانشانہ بنایا ،انہوں نے کہا عمران خان نے بونیر کے عوام کو دھوکہ دیا ،خیبر پختونخوا کا ہرشخص کہہ رہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ہماری حکومت ہوتی تو بونیر تک موٹر وے پہنچ چکا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 5سالوں میں کے پی کے کیلئے کچھ نہیں کیا ،یہاں کے عوام کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے ہمیں کوئی سہولتیں نہیں دیں ،پشاور چلے جائیں تو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔نواز شریف نے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا، وزیراعظم

اپنے خلاف غدار ی کی باتیں کرنے والوں کو نواز شریف نے کرارا جواب دیا انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت بنا نا حب الوطنی ہے یا غداری؟پاکستان سے ہمیشہ مخلصانہ محبت کی ہے۔مجھے غدار کہنے والا سب سے بڑا غدا ر ہے ، اگر میں غدار ہوں تو ایک کمیشن بنایا جائے اور اس میں ان لوگوں کو بھی شامل کیا جائے جو میرے خلاف غداری کی آواز اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔ قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کا الزام متفقہ طور پر رد کر دیا

انہوں نے کہا جو ملک کا آئین توڑتے ہیں کیا وہ محب وطن ہیں۔مزید الٹی گنگا نہیں بہنے دینگے۔پاکستان دنیا میں اکیلا ہو تا جا رہا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان 22کروڑ عوام کا ملک ہے کسی ایک شخص کی جاگیر نہیں،اگلی حکومت ملی تو کے پی کے کی تقدیر بدل دینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں