پی ٹی آئی کرپٹ افراد کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتی: عمران خان

پی ٹی آئی کرپٹ افراد کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتی: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کوئٹہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کوئٹہ پہنچے اور سانحہ مستونگ کے زیر علاج متاثرین کی عیادت کی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ نے سانحہ مستونگ کو انتخابات ثبوتاژ کرانے کی سازش قرار دیا اور واضح کیا کہ پی ٹی آئی کرپٹ افراد کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتی۔ اقتدار میں آنے کا فائدہ ہی کیا ہے جب منشور پر عملدرآمد ہی نہ ہو۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پورا یقین ہے الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی:عمران خان کا دعویٰ
   

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں ان کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتے۔ الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، دہشت گردوں کا مقصد خوف پھیلا کر الیکشن ثبوتاژ کرنا ہے۔ دہشت گردی کے خوف سے تحریک انصاف جلسے منسوخ نہیں کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جانا ناقابل قبول ہے:بلاول بھٹو زرداری
 

 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 126 دن کا دھرنا اس لئے دیا کہ انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے تھے، جو جماعت 4 حلقے نہیں کھول رہی تھی آج خود انتخابات میں دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، شہباز شریف دھاندلی کا ماسٹر ہے۔ شہباز شریف نیوٹرل امپائر کے ذریعے میچ نہیں کھیل سکتے، انہیں ڈر ہے وہ ہار جائیں گے، دونوں بڑی جماعتوں نے اپنے امپائر کھڑے کر کے انتخابات کروائے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہے، یہ کالاباغ ڈیم بنا دینے سے حل نہیں ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں