پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جانا ناقابل قبول ہے:بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جانا ناقابل قبول ہے:بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: ہماری جماعت سمیت چند دیگر جماعتوں کو الیکشن سے روکا جارہا ہے،چیئرمین پی پی پی۔۔۔ویڈیو سکرین شاٹ

مالاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع نہیں دیے جارہے، پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جانا ناقابل قبول ہے، ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور ہم اس مسئلے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول نہیں مل رہا، ہماری جماعت سمیت چند دیگر جماعتوں کو الیکشن سے روکا جارہا ہے۔ہمارے خلاف جب ہتھکنڈے استعمال ہوتے ہیں تو اتنے ہی زیادہ ہمارے کارکن جوش میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت اور شفاف انتخابات ہمارا حق ہے، ہمیں جتنا تنگ کیا جاتا ہے ہمارے ووٹرز کا جذبہ اتنا ہی بڑھ جاتا ہے، اگر کمزور پارلیمنٹ بنتی ہے تو عوام کے مسائل کے حل میں مشکلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا  پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے ہیں کہ خوف کی فضا رہے، اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، اداروں اپنے آئینی دائرے میں رہیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔متنازع الیکشن سے متنازع پارلیمنٹ وجود میں آئے گی، آزادی اظہار بنیادی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں