محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی نوید سنادی
کیپشن: جنوبی پنجاب ، مشرقی بلوچستان اور اندرون سندھ کے شہر، آج بھی گرم رہیں گے،فوٹؤ بشکریہ اے پی پئ

لاہور : عید پر شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بادل برسنے کی نوید سنادی۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے  اسکے علاوہ کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

شہر قائد میں قدرت مہربان مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، گرمی کی بھی چھٹی ہوگئی ، ساتھ ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ،

یہ بھی پڑھیں :-لندن سے کلثوم نواز کے بارے میں تشویشناک خبر آگئی 
عید آتے ہی آسمان پر سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے  آج لاہور میں صبح سے ہی گرد آلود ہواؤں کا راج ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،
موسم کی خبر دینے والوں نے ، عید پر بارشوں کی نوید سنادی ہے ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں،چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے ،،

جنوبی پنجاب ، مشرقی بلوچستان اور اندرون سندھ کے شہر، آج بھی گرم رہیں گے۔