شیرمیرا نہیں تھا ، دوست چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر لے آیا تھا ، شاہد آفریدی

شیرمیرا نہیں تھا ، دوست چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر لے آیا تھا ، شاہد آفریدی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کے خلاف گھر میں شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی تحقیقات کے بعد ٹیسٹ کرکٹر کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا موقف ہے کہ شیرمیرا نہیں دوست چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر لے آیا تھا اور شیر کے گلے میں زنجیر احتیاط کے طور پر ڈالی تھی۔جس پر محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیر شاہد آفریدی کا تھا یا نہیں ان کے گھر کیوں لایا گیا؟عید کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے بڑی اپیل

واضح رہے کہ زنجیر سے بندھے شیر کے ساتھ تصویرسو شل میڈیا پر شیئر کرنے پر شاہد آفریدی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔