سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

لاہور: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا آج تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر یں گے۔

مزید پڑھیں: ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے، چیئرمین سینیٹ
 

نواب شیر وسیر فیصل آباد سے دوبار ایم پی اے ، ایک بار ایم این اے منتخب ہوئے۔ نواب شیر وسیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج دو بجے عمران خان سے ملاقات میں  تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عدلیہ مخالف تقاریر کیس، نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا

ادھر پی ٹی آئی نے پشاور میں بھی ن لیگ کی انتہائی اہم وکٹ گرا کر لیگی قیادت کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پشاورکے حلقہ 8 سے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ارباب محمد وسیم خان پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں