امریکا کیساتھ تجارتی جنگ، چین دیگر ممالک سے سویا بین درآمد کرنے لگا

امریکا کیساتھ تجارتی جنگ، چین دیگر ممالک سے سویا بین درآمد کرنے لگا
کیپشن: چین نے امریکا کو چھوڑ کر برازیل، ارجنٹائن، یوراگوئے اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں سویابین خریدا۔۔۔فائل فوٹو

بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث چین اب دیگر ممالک سے سویابین درآمد کرنے لگا ہے جن میں جنوبی امریکہ اور بحر اسود کے ممالک شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے درآمد ی سویا بین کا 60 فیصد چین میں فروخت کیا جاتا ہے۔

چین- امریکا تجارتی جنگ کے شروع ہونے کے بعد چینی حکومت نے امریکی سویابین پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا تو چینی منڈی میں امریکی سویابین کی قیمت بہت بڑھ گئی اور اس کی مسابقتی قوت کافی حد تک کمزور ہو گئی۔

مزید پڑھیں: مودی کا بھارت کو خلا میں بھیجنے والی قوم بنانے کا وعدہ

گزشتہ چند مہینوں میں چین نے امریکا کو چھوڑ کر برازیل، ارجنٹائن، یوراگوئے اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں سویابین خریدا۔ ان کے علاوہ روس ، یوکرائن سمیت دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں سویابین کی بھرپور کاشت کی جاتی ہے۔

دوسری جانب چینی ماہرین کا خیال ہے کہ ان ممالک سے سویابین کی فراہمی چینی منڈی کی ضرورت سے کافی زیادہ ثابت ہو گی اس لیے امریکی سویابین پر انحصار نہیں رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں