ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ،غیر قانونی طور پر سرحد پار کرتے 2 پاکستانی ہلاک

ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ،غیر قانونی طور پر سرحد پار کرتے 2 پاکستانی ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو

گوادر:ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک ایران سرحد پر غیر قانو نی طور پر بارڈر کراس کرنے والے 2 پاکستانی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

تفصیلات کے مطابقضلع گوادر کے سینئر انتظامی افسر کے مطابق 2 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس کے بعدوہ دونوں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق بنوں سے تھا، جن کی لاشیں گوادر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کی گئیں۔دوسری جانب لیویز نے پنجاب سے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم
گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع کی مغرب ایرانی سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔ان اضلاع میں چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے، اماراتی کمپنی کا خط عدالت میں جمع
پاکستان اور افغانستان سے جو افراد غیر قانونی طور پر ایران یا ایران کے راستے ترکی اور یورپی ممالک جانا چاہتے ہیں انھیں انسانی سمگلر ان ہی اضلاع کے دشوار گزار راستوں سے ایران پہنچاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں