ممکنہ پابندیوں کیخلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا

ممکنہ پابندیوں کیخلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا
کیپشن: غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خلاف امریکا کو جوابدہ ہونا ہو گا، جواد ظریف۔۔۔فائل فوٹو

تہران: ایران نے امریکا کی ممکنہ پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا۔ ایران کا موقف ہے کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خلاف امریکا کو جوابدہ ہونا ہو گا اور امریکا کو عالمی قوانین توڑنے کی عادت ہے۔ امریکا کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی توہین کے باوجود ایران قوانین کا احترام کرنے پر کاربند ہے۔

امریکا نے مئی میں ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہوتے ہوئے ایران پر دوبارہ سے پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں