اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے

اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے
کیپشن: اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

یروشلم: پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے لیے گئے جس کے بعد اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے ۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظر ثانی اور ترامیم بھی کی گئیں ۔

مزید پڑھیں: ممکنہ پابندیوں کیخلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا

اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح رہے اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں