حارث سہیل دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ گئے

 حارث سہیل دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ گئے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل بیٹی کی بیماری پر دورہ زمبابوے چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

ذرائع کے مطابق بلے باز حارث سہیل اپنی بیٹی کی بیماری کی وجہ سے دورہ زمبابوے چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے ہیں، پی سی بی کے مطابق ان کا متبادل کھلاڑی ابھی زمبابوے نہیں بھجوایا جا رہا۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

یاد رہے کہپاکستان اور زمبابوے کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے۔ سرفراز الیون کو ون ڈے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم کو پہلے میچ میں201 رنز سے فتح ملی۔ دوسرے میچ میں شاہین 9 وکٹوں سے کامیاب رہے، گرین شرٹس تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عز م ہے۔