پاکستانیوں کی دبئی میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات ایف بی آر کو موصول

پاکستانیوں کی دبئی میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات ایف بی آر کو موصول
کیپشن: پاکستانیوں کو جائیداد کے کرایے کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدنی کی تفصیلات بھی شامل ہیں، ایف بی آر۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے اسے پاکستانیوں کی دبئی میں موجود خفیہ جائیدادوں اور آمدنی کی تفصیلات موصول ہو چکی ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے اعداد و شمار میں پاکستانیوں کو جائیداد کے کرایے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب نے برجیس طاہر کو 20 جولائی کو طلب کر لیا

دوسری جانب ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کر دی ہے۔ اس حوالے سے کراچی کے ٹیکس حکام کو خاص طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہر کے تاجروں کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے فوائد سے روشناس کروانے میں فعال کردار ادا کریں تاکہ وہ خفیہ اثاثوں کو ظاہر کر کے مستقبل کے لئے ان پر استثنیٰ حاصل کر سکیں۔

اسی طرح کی ہدایات لاہور، فیصل آباد، ملتان،گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے ٹیکس حکام کو بھی جاری کی گئیں تاکہ وہ عوام کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے راغب کر سکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں