پاکستان کسی کیلئے تر نوالہ نہیں کہ کوئی اسے ہضم کر سکے: عبدالغفور حیدری

پاکستان کسی کیلئے تر نوالہ نہیں کہ کوئی اسے ہضم کر سکے: عبدالغفور حیدری

کوئٹہ: جامع مسجد ٹی اینڈ ٹی کالونی میں سانحہ مستونگ کے شہدا کیلئے تعزیتی ریفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا سانحہ مستونگ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اور مجھے یقین ہے کہ شہدا کی قربانی سے انقلاب آئے گا جبکہ سانحہ مستونگ سے ہمارے نظریہ کو مزید تقویت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا حق و باطل کا معرکہ جاری رہے گا اور ہماری تحریک کو آنے والی نسلیں آگے بڑھائیں گی کیونکہ ہم ملک کی سلامتی اور اسلام کی سر بلندی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںوزیر اعلیٰ بلوچستان کا سانحہ مستونگ اور گوادر پر جے آئی ٹیز بنانے کا اعلان

عبدالغفور حیدری نے کہا مستونگ خودکش حملے میں ہدف میں ہی تھا اور حملے میں کون سی قوتیں ملوث ہیں ان قوتوں کو سب جانتے ہیں جبکہ بھارت کو میں باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اب ایک ایٹمی قوت ہے۔ پاکستان کسی کے لیے تر نوالہ نہیں کہ اسے کوئی ہضم کر سکے اور بھارت نے پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کی ریشہ دوانیوں کیوجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے کو مستونگ میں اسوقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ اچانک خوفناک دھماکہ ہوا اور ہر طرف لاشے بکھر گئے۔ اس خودکش دھماکے میں 27 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری سمیت 35 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں