شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے

شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے، ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان میچ 31 مئی کو لارڈز میں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فٹنس مسائل کے باوجود میچ کھیلوں گا، میچ انسانیت کے جذبے کے تحت کھیلا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:چوہدری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ نہیں بنوں گا: پرویز رشید
  انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کے پلان پر پوری طرح عمل کر رہا ہوں، فٹ ہونے میں 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
 واضح رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، دبئی میں ڈاکٹرز سے چیک اپ کرایا تو انہوں نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں