عدلیہ مخالف نعرے بازی،ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار

عدلیہ مخالف نعرے بازی،ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

قصور:پاکستان مسلم ن کے ایم این اے وسیم اختر شیخ اور ایم پی اے نعیم صفدر سمیت50 سے زائد افراد کو قصور میں ایک ریلی کے دوران عدلیہ مخالف نعرے بازی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیساکھی میلے کیلئے پاکستان آنیوالی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی رچا لی

تفصیلات کے مطابق پولیس نے قصور میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی سے متعلق کیس میں لیگی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 70 سے زائد افراد کو نامزد کیا تھا جن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کے ساتھ ہمارے لوگوں کا رابطہ ہے، عمران خان نے اعتراف کر لیا

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ایم این اے وسیم اختر شیخ، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری، چیئرمین بلدیہ ایاز احمد خان اور وائس چیئرمین بلدیہ احمد لطیف سمیت 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایم این اے وسیم اختر شیخ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں اور میرے والد نے لوگوں کو نعرے لگانے سے روکا، ہم عدلیہ اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور میرے والد نے قانون کی بالادستی کے لیے گرفتاری پیش کی۔


پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں کے علاوہ مقدمے میں نامزد مسلم لیگ ن کے کئی کارکنوں نے بھی گرفتاری پیش کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں نئے ہوائی اڈے کے کمرشل آپریشن کے آغاز کی نئی تاریخ

واضح رہے کہ قصور میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے نہ صرف عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں بلکہ نازیبا نعرے بھی لگوائے۔ عدلیہ مخالف ریلی میں (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری بھی شریک ہوئے جنہوں نے شرکا کے ساتھ مل کرعدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں