اشتہاروں سے کبھی ترقی نہیں ہوتی، ترقی اچھے نظام حکومت سے ہوتی ہے: عمران خان

اشتہاروں سے کبھی ترقی نہیں ہوتی، ترقی اچھے نظام حکومت سے ہوتی ہے: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اشتہاروں سے کبھی ترقی نہیں ہوتی، ترقی اچھے نظام حکومت سے ہوتی ہے، جتنے ادارے مضبوط ہوں گے اتنی کرپشن کم ہوگی۔

لاہور میں تاجروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں تاجر برادری نے بہت تعاون کیا، تاجر برادری نے ہمیشہ ن لیگ کو سپورٹ کیا ہے، اب وقت آچکا ہے تاجر برادری ہمیں سپورٹ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روپیہ گرتا جا رہا ہے اس کا مطلب ہمارے پاس ریزرو نہیں، پچھلے ایک ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے قرضے بڑھ چکے ہیں، آج ڈالر کی قیمت 128 روپے سے بڑھ چکی ہے، جس کے 100 روپے بینک میں تھے اس کے اب 45 روپے رہ گئے، قوم بیٹھے بیٹھے مزید غریب ہوگئی۔ روپے کی قدر میں کمی سے قرضے مزید بڑھیں گے، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، گڈ گورننس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار
 

عمران خان نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم بننے والے کے بیٹے باہر بیٹھے ارب پتی بن گئے، بیٹوں سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں برطانیہ کے شہری ہیں۔ نواز شریف اور زرداری مک مکا کرکے کام کر رہے تھے، ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، ان کی دولت بڑھ رہی ہے، انہوں نے مل کر پاکستان کی مینوفیکچرنگ کا بیڑا غرق کردیا، قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:25 جولائی کو فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی: آرمی چیف
   

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سیلز ٹیکس کو نیچے لے کر آئیں گے، ہمارے ٹیکس اتنے ہیں کہ کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرتا۔ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، جب تک معیشت نہیں بڑھے گی ہم بیروزگاری کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہمارا کسان بھارت کے کسان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، بھارت اپنے کسانوں کو بہتر سہولتیں دیتا ہے، ہمارا کسان اپنے خرچے بھی پورے نہیں کرسکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں