پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نا اہل قرار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاڑکانہ: الیکشن 2018 میں گزشتہ انتخابات کی نسبت متعدد کارکنوں کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑا جس میں متعدد ارکین کو اپنے اثاثے چھپانے کی وجہ سے نا اہل قرار دیا جاتا رہا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی میں سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:نواز شریف سے گلے ملنے پر اڈیالہ جیل کا ہیڈوارڈن تبدیل کر دیا گیا
  

بنچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قراردیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:اشتہاروں سے کبھی ترقی نہیں ہوتی، ترقی اچھے نظام حکومت سے ہوتی ہے: عمران خان
 
 واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثار کھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ میں چیلنج کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں