سلمان خان بالی ووڈ کے ”بد ترین اداکار“ قرار

سلمان خان بالی ووڈ کے ”بد ترین اداکار“ قرار
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کو انڈسٹری کا بدترین اداکار قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل سرچ انجن میں بالی ووڈ کے بدترین اداکار کوسرچ کر نے پرسلمان خان کی پروفائل کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ سلمان خان کے مداحوں سمیت میڈیا حلقوں میں بھی اس بات کو لے کر کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ آخر گوگل نے سلمان خان کو بدترین اداکار کیوں قراردیا ہے، تاہم سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’ریس3‘ کو اس کی وجہ قراردیاجارہا ہے۔ بہت سے شائقین ’ریس3‘دیکھنے کے بعد فلم میں سلمان خان کے کردار سے متفق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ماہرہ کی فلم ”سات دن محبت ان“ عید کی تمام فلموں پر بازی لے گئی 

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب گوگل سرچ انجن پر اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو۔ اگر گوگل پر لفظ ’فیکو‘سرچ کیاجائے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کانام سامنے آتا ہے۔