سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی
فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی:راتوں رات سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیو ں کو چھونے والی بھارتی ملیا لم اداکارہ پریا پرکاش واریئر کے نئے فوٹو شوٹ نے بھی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی آنکھوں کے خاص تاثرات کی وجہ سے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے ذریعے ’نیشنل کرش‘ کا اعزاز پانے والی پریا پرکاش کا اب فوٹو شوٹ بھی سامنے آگیا ہے جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے ۔

اب کی بار پریا پرکاش کے جس فوٹو شوٹ نے دھوم مچار رکھی ہے اس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کی ہیں جبکہ ان تصاویر میں انہوں نے گلابی اور سیاہ رنگ کا گاﺅن زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ خاصی جاذب نظر لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سپریم کورٹ نے پریا پرکاش کے خلاف شکایت درج کرانیوالوں کو نوٹس جاری کر دیے

خیال رہے کہ پریا پرکاش کے حال ہی میں ویڈیو کلپ سامنے آئے تھے جو کہ ایک ملیا لم فلم کے گانے سے لئے گئے تھے جس میں اداکارہ کے ’آئی بروز‘ کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا جبکہ اس کے بعد اداکارہ نے انسٹا گرام پر فالورز کی فہرست میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔