خواجہ آصف کی سپریم کورٹ میں نا اہلی کیخلاف اپیل کی سماعت پیر کو ہوگی

خواجہ آصف کی سپریم کورٹ میں نا اہلی کیخلاف اپیل کی سماعت پیر کو ہوگی
کیپشن: سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی...فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی سپریم کورٹ میں نا اہلی کیخلاف اپیل کی سماعت پیر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

ذرائع کے مطابق اقامہ کیس میں نااہل ہونے والے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی اپنی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ کرے گا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق وزیر خارجہ کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کی تھی اور عثمان ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔خیال رہے کہ خواجہ آصف کی عثمان ڈار کی درخواست پر اقامہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیدیا تھا جس کے بعد سابق وزیرخارجہ نے اپنی نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں