شاہد آفریدی کا اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام جاری

شاہد آفریدی کا اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام جاری
\"ماشاءاللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں\"۔۔۔تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

تفصیلات کے مطابق اپنی جارحانہ بلے بازی اور خاص انداز کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے پسندیدہ رہنے والے کھلاڑی شاہد خان آفریدی جو کہ ان دنوں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو بھرپور ٹائم دیتے ہوئے نظر آتے ہیں نے اپنی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر مداحوں کےساتھ شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بوم بوم آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں تو ہزاروں شائقین نے نیک تمناؤں اور دعاؤں بھرے کمنٹس دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں:فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

سابق کپتان نے لکھا کہ ماشاءاللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہیے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہیے۔ اسمارہ کو بہت سارا پیار۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں