عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا
کیپشن: پولنگ کا عمل 25 جولائی کو صبح 8 بجے شروع ہو گا اور شام 6 بجے ختم ہو گا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کا رنگ سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے وضع کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا ہے کہ ‎پہلے مرحلے میں پولنگ افسر ووٹر کا اصل قومی شناختی کارڈ چیک کرے گا۔ پولنگ افسر شناختی کارڈ کی چیکنگ کے بعد ووٹرلسٹ میں درج نام چیک کرے گا اور ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر پولنگ ایجنٹس کے لیے بلند آواز میں پکارا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس فیصلہ آج سنایا جائیگا

الیکشن کمیش کے مطابق ووٹر کا سیدھی لکیر دے کر لسٹ سے نام کاٹ دیا جائے گا جس کے بعد کاؤنٹر فائلر پر ووٹر کے انگوٹھے کا نشان لیا جائے گا پھر انگوٹھے کے ناخن کے جوڑ پر ان مٹ سیاہی کا نشان لگایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر بیلٹ پیپر کی پشت پر دستخطے کرے گا۔ دستخط لینے کے بعد ووٹر کو سبز رنگ اور سفید بیلیٹ پیپر جاری کیا جائے گا اور ووٹر ووٹنگ اسکرین کے پیچھے جا کر اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائے گا۔

الیکشن کمیشن نےبتایا کہ قومی اسمبلی کا سبز بیلٹ پیپر سبز ڈھکن والے جب کہ صوبائی اسمبلی کا سفید بیلٹ پیپر سفید ڈھکن والے باکس میں ڈالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے مسائل

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل 25 جولائی کو صبح 8 بجے شروع ہو گا اور شام 6 بجے ختم ہو گا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کا دروازہ بند کر دیا جائے گا اور وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں