پاکستان کی اہم سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی  کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان کی اہم سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی  کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: Source : Yahoo

لاہور : جمعیت علماءپاکستان نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ قاری زوار بہادر سے ملاقات کی, ملاقات میں مذہبی جماعت نے پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ملک کا سربراہ چور اور ڈاکو ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا: عمران خان
 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان پیسہ بنانے کیلئے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں ، پاکستان کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں ،بیرون ملک سے فود پاکستان کا دورہ کرنے آتے تھے ، ملک کو موجودہ صورتحال تک ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پہنچایاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ملک میں صدارتی انتخابات رواں سال اگست میں ہوں گے
    

ان کا کہناتھا کہ ملک کا سربرا ہ چور اور ڈاکو ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں