آفریدی اور عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کنگز کی قیادت محمد عامر کے سپر د کردی گئی

آفریدی اور عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کنگز کی قیادت محمد عامر کے سپر د کردی گئی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلمینیٹر میچ کیلئے کراچی کنگز کی قیادت محمد عامر کو سونپ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے بری خبر،شاہد آفریدی آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں آج لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ایلیمینیٹر میچ جو کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا کیلئے کراچی کنگز کے سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی اور کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث ٹیم کی قیادت قومی فاسٹ باﺅلر محمد کے سپرد کردی گئی ہے جو کہ آج کے میچ میں اپنی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

یاد رہے کہ شاہد آفریدی پیر کی انجری کے باعث پی ایس ایل سے آﺅٹ ہوچکے ہیں جبکہ عماد وسیم پہلے ہی انجری کے باعث آرام کررہے تھے اور امید تھی کہ وہ آج کے میچ میں کھیلیں گے مگر ڈاکٹروں نے انہیں ابھی مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔آج کے میچ میں جو بھی ٹیم جیتے گی وہ کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 25 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔